ابنا: اقوام متحدہ میں بچوں کے عالمی فنڈ "یونیسف" نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیئے جانے کے باوجود اس ملک میں انسانی المیہ کے رونما ہونے کا خطر ہے۔ "یونیسف" میں ایمرجینسی پروگرام کی ڈپٹی ڈاریکٹر "ڈرموت کارٹی" نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان کے مختلف شہروں میں بچوں کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور اسپتالوں میں بھی جان بچانے والی ادویات کی قلت ہے ، جس کی بنا پر بچوں میں اموات کا تناسب بڑھ رہا ہے اور یہ صورت حال آئندہ چند دنوں میں مزید خراب ہوسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اس ادارے کی عہدیدار نے مزید کہا کہ جنوبی سوڈان کے لئے فوری امداد کی ضرورت ہے اور اس ملک میں بے سہارا بچوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ان بچوں کی آباد کاری کے حوالے سے بھی عالمی برادری کو کچھ اہم فیصلے کرنا ہوں گے۔
.......
/169